پیغمبر اسلام کے خاکوں کا مقابلہ منعقدکرنے والا سخت مخالف اسلام نے اسلام قبول کیا ۔ 

ہیگ : ہالینڈ کے اسلام مخالف سیاستداں گیئرت ولڈرز کے دیرینہ ساتھی جورم وان کلیویرین نے اسلام قبول کرلیا ہے ۔ان کے اس انکشاف پر ہالینڈ میں بہت سے حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔ ہالینڈ میں شائع ہونے والے ایک اخبار کے مطابق ڈچ پارلیمنٹ کے ایک سابق رکن او رماضی میں گئیرٹ ولڈرز کے دست راست سمجھے جانے والے سیاستداں جورم وان کلیویرن نے اسلام قبول کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔

وان کلیویرین گئیرٹ ولڈرز کی سیاسی جماعت فریڈم پارٹی کی طرف سے ڈچ پارلیمنٹ کے ایوان میں سات سال تک رکن رہے اس دوران انہوں نے اسلام کی زبردست مخالفت کی تھی ۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں آواز بلند کی تھی کہ ہالینڈ میں خواتین کیلئے برقع او رمساجد پر میناروں پر پابندی عائد کی جانی چاہئے ۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم ہمارے ملک میں اسلام نہیں چاہتے ۔ جورم وان کلیویرن نے اخبار کو بتایا کہ انہوں نے پچھلے سال ۲۶؍ اکٹوبر کو باقاعدہ طور پر اسلام قبول کرچکے ہیں۔ ان کے اس اقدام سے ان کے دوست و احباب حیرت زدہ ہوگئے ہیں ۔ ایک مقامی مسلم شخص سعید بوہارو نے بتایا کہ وان کلیویرن بڑی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوامی سطح پر اعلان کیا ہے کہ وہ اب اسلام قبول کرچکے ہیں ۔ واضح رہے کہ وان کلیون کی اسلام مخالفت کا عالم یہ تھا کہ وہ پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کا خاکوں کا ایک متنازعہ مقابلہ کروانے کا اعلان کیا تھا ۔ جس پر ساری دنیا میں اس پر خوب احتجاج ہوئے تھے بعد میں انہو ں اس متنازعہ مقابلہ کروانے کا ارادہ منسوخ کردیا تھا ۔