پیرس مظاہرے: طلباء بھی مہنگائی کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے

پیرس ، 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فرانسیسی وزیر اعظم کا پٹرول پر ٹیکس چھ ماہ تک مؤخر کرنے کا اعلان بھی عوام کا غصہ ٹھنڈا نہ کرسکا، دارلحکومت پیرس میں طلباء مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، پولیس سے جھڑپ ہوئی۔ دو کاروں کو آگ لگا دی گئی۔ عوام نے وزیر اعظم کا پٹرول پر چھ ماہ کیلئے ٹیکس نہ لگانے کا اعلان بھی نامنظور کر دیا، فرانس میں مہنگائی کے خلاف طلباء بھی احتجاج کرتے سڑکوں پر نکل آئے، ہائی اسکول کے باہر کھڑی کاروں کو آگ لگا دی۔