ْ جہیز ایک ایسی لعنت ہے جو سماج کو خراب کر دیتی ہے اور سماج میں دشمنیاں پیدا کر دیتی ہے ۔ جہیز کے نا م پر دلہا اپنی ہونے والی بیوی کے ماں باپ کو لوٹتا ہے اور انکو قرض لینے پر یا پیسہ کے لئے دسری راہ اختیار کرنے پر مجبور کردیتا ہے ۔
آج تو فہرستیں تیار کی جاتی ہیں اور دلہا دلہن والوں کو باقاعدہ فہرست بھیجتا ہے ، اسلام نے کبھی یہ نہیں کہا کہ مرد ہو تو فقیر بن کر جھولی پھیلاو دلہن والوں کے سامنے ، مرد تو دینے کے لئے پیدا کیا گیا ہے ، بے شرمی تو اتنی بڑھ گئی کہ یہاں تک کہہ دیتے ہیں کہ مجھے چاھیئے ورنہ یہ رشتہ نہیں ہوگا۔
حیدر آباد تو تہذیب کا شہر ہے یہاں خیرات بھی مہذب انداز میں مانگی جاتی ہے آج ہماری قوم نے بچی سے شادی کا مطلب لوٹ لینا سمجھ لیا ہے اور انکی اس بے شرمی اور نادانی نے مسلم سماج کو تباہ کر دیا ہے ۔ ویڈیوضرور دیکھیں ۔