بخارہ:رومانیہ کی ایک چھوٹی مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی رکن جو ماہرمعاشیات بھی ہے ہوسکتا ہے رومانیہ کی پہلی خاتون وزیراعظم بنیں گیں۔
چیرمن رومانیہ سوشیل ڈیموکرٹیک پارٹی لیواو ڈراگنی جس نے ڈسمبر 11کے پارلیمانی انتخابات میں فتح حاصل کرنے والی سیول شیداہ کو وزیراعظم کے عہدے کی پیش کش کی گئی ہے۔
مذکورہ اعلان چونکادینا والا ہے کیونکہ رومانیہ میں ان کا نام اتنا مقبول نہیں ہے۔ شیداہ 55سالہ‘ جو پارٹی کی ایک رکن ہے مگر وہ انتخابات میں قانون سازوں کی دوڑ میں نہیں تھی۔
سال2015میں وہ ایک علاقائی وزیربرائے علاقائی ترقی کی حیثیت سے کام کرچکی ہیں اور فی الحال علاقائی ترقی کی وزرات میں ایک عہدیدار کی حیثیت سے کام کررہی ہیں۔صدر رومانیہ کلواس لوہانیس اس ضمن میں سیاسی جماعتوں کے قائدین سے مشاورت کررہے ہیں تاکہ ایک وزیراعظم کے نام کا اعلان کیاجاسکے‘ جس کوپارلیمنٹ کی منظور حاصل ہو‘ اگر ان نام منظور کیاجاتا ہے تو وہ ملک کی پہلی خاتون مسلم وزیراعظم بن جائیں گی۔
آج ڈراگنی نے سال2016اپریل کو ان کے خلاف سنائی گئی سز اکے فیصلہ کو غیر دستوری قراردیاہے۔ نئی پارلیمنٹ سال 2001کے قوانین میں تبدیلی کے لئے ووٹ کرسکتی ہے جس میں سزا یافتہ شخص کو پارلیمنٹ پوسٹ پر تقرر نہ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
PTI