پہلی مرتبہ فرانسیسی فوج کا مارچ پاسٹ

نئی دہلی۔ 26 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے فوجی سپاہیوں نے آج یوم جمہوریہ پریڈ میں راج پتھ پر مارچ کرتے ہوئے ایک نئی تاریخ بنائی۔ لیفٹننٹ کرنل پال برن کی زیرقیادت فرانسیسی فوج کی 35 ویں انفنٹری ریجمنٹ نے مارچ میں حصہ لیا۔ یہ فرانس کی قدیم ترین ریجمنٹ ہے۔ 48 ارکان نے دو فوجی دُھنیں بجائیں اور شرکاء نے ان کا زبردست خیرمقدم کیا۔ بعدازاں کرنل پال برن نے کہا کہ وہ دو مرتبہ افغانستان میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوم جمہوریہ ہند کی مارچ پاسٹ میں حصہ لینا ان کے لئے اعزاز ہے۔