پہاڑی شریف میں ہوئے معصوم لڑکے کے قتل کا معمہ حل، بدفعلی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

حیدرآباد: کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے بالا پور پولیس کے تعاون سے اس درندہ صفت قاتل کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئے جس نے ایک ۷/سالہ معصوم لڑکے ساکن وادی مصطفی کالونی کے ساتھ ۸/ مئی کی شب بد فعلی جیسے قبیح جرم کے بعد اس کا قتل کرکے فرار ہوگیا تھا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس ساؤتھ زون ایس چیتنیہ نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجرم کی شناخت ۵۲/ سالہ عمر بن حسن ساکن نیو ہدا کالونی سے کی گئی ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کا بیانات قلمبند کرتے ہوئے کارروائی کی۔

لڑکے کی چیخ و پکار پر نماز تراویح کیلئے جانے والی ایک عورت نے موبائل فون کے لائٹ کے ذریعہ سے لڑکے تک جانے کی کوشش بھی کی تھی۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے بتایا کہ مقتول لڑکا رات نو بجے اپنے مکان سے قریب واقع ایک کرانہ شاپ سے سافٹ ڈرانک لینے کے لئے جارہا تھا راستہ میں اس کا سامنا ملزم سے ہوگیا۔ ملزم نے لڑکے کو بہلا پھسلا سنسان جگہ لیجا کر بد فعلی کرنے لگا۔ جس پر لڑکے نے شور مچانا شروع کردیا ملزم نے ایک وزنی پتھر سے اس کے سر پر مارا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ ملزم قتل کر نے کے بعد مفرور تھا۔ پولیس اسے پکڑنے میں کامیاب ہوگئی۔