بالی ووڈ ایکٹر او رمشہور کامیڈین جاوید جعفری’یوم حسین‘ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملک کے موجودہ حالات بالخصوص بڑھتی فرقہ وارنہ نفرت کے ماحول پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہاکہ ملک میں پھل اورپھول کو بھی ہندو اور مسلمان بنادیاگیا ہے۔ ان کاکہناہے کہ گیندے کا پھول(پیلا پھول) مندر میں رہے گا جبکہ جوہی کا پھول مزار پر چڑھایاجائے گا اسی طرح ناریل مندر کے لئے اور کھجور افطار کے لئے مقرر کرتے ہوئے انہیں ہندو او رمسلمان بنادیا گیا۔مذاق میں لکھی ہوئی ایک نظم کے حوالے سے جاوید جعفر ی نے کہاکہ بیچارہ تربوز برے حال میں پھنسا ہے کیونکہ وہ اوپر سے مسلمان ( ہرا) او راندر سے ہندو( لال ) ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہندوستان ایک عظیم جمہوری ملک ہے جہاں پر پوری آزادی کے ساتھ مسلمان اپنا کام او رمذہبی امور انجام دیتے ہیں ایسا دنیاکے کسی بھی ملک میں نہیں دیکھنے کو ملتا۔ انہوں نے جئے ہند کہنے سے کترانے والے مسلمانوں کی بھی تنبہہ کی ۔ ویڈیو ضرور دیکھیں