پھر قصو ر وار کو مالا پہنائی جائے گی :الور میں ہجومی تشدد پراکھلیش کا طنز

لکھنؤ : راجستھان کے الور گاؤں میں مبینہ گائے اسمگلنگ کے شبہ میں ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دینے کے معاملہ میں یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بی جے پی پر سخت حملہ بولتے ہوئے طنز کسا ہے ۔اکھلیش یادو نے ٹوئیٹر پر کہا کہ بھیڑ کے ذریعہ الور میں میں پھر اکبرکاقتل کیا گیا حکمران جماعت کے لوگ ایک بار پھر قصوروارں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے ۔جیسے کھوکھلے دعوی کرکے پھر سے ان مجرمین کی حوصلہ افزائی کریں گے اور انہیں مالا پہناکر ان کا استقبال کریں گے ۔

ایسے واقعات پر خاموش رہنے والوں کی خاموشی اورگہری ہوجائے گی ۔واضح رہے کہ گزشتہ سال بیف تاجر محمد علیم الدین کو بھیڑ نے پیٹ پیٹ ہلاک کردیاتھا ۔اس کیس میں فاسٹ کورٹ نے ۱۱؍ لوگوں کو مجر م قرار دیاتھا ۔لیکن گذشتہ ماہ رانچی ہائیکورٹ نے ان میں سے ۸؍ کی عمر قید کی سزا پر روک لگا کر ضمانت پر رہاکردیا تھا ۔اس کے بعد یہ لوگ مرکزی وزیر جینت سنہا کے ہزاری باغ واقع رہائش گاہ پہنچے تھے جہاں جینت سنہا نے انہیں گلے میں مالا پہنا کر خیر مقدم کیا تھا اور مٹھائی بھی کھلائی تھی ۔

اسی طرح گذشتہ روز الور کے گاؤں میں ہجومی تشدد میں اکبر خان نامی ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔راجستھان کے وزیر اعلی وسندرا جے نے اس معاملہ کی مذمت کی ۔اورہر کہا کہ ملزموں کے خلاف ہر ممکن کارروائی کی جائے گی ۔