پھر ایک بار! یوگی کے اسپتال دورے کے موقع پر ‘ کولر کرایے پر حاصل کیاگیا

آلہ آباد: اترپردیش چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کی جانب سے ان کے دورے کے موقع پر خصوصی انتظامات نہ کرنے کی عہدیداروں کو بارہاتاکید کے باوجود آلہ آباد کے سرکاری اسپتال نے اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وارڈ میں ایک کولر نصب کیا۔سونچنے کی ضرورت ہے کہ احکامات کو نذر انداز کرنے والوں کو کیا سزا دی جائے مگر اس عمل سے وارڈ میں موجود مریضوں کو کچھ وقفہ کے لئے گرمی سے راحت تو ملی ۔اتوار کے روز آلہ آباد میں سوارپا رانی اسپتال کو چیف منسٹر کے دورے کے موقع پر بتایاجارہا ہے کہ20کولرس کرایے پر حاصل کئے گئے تھے۔

ہڈیو ں کے امراض میں مبتلاء مریضوں کے وارڈ کا یوگی نے جائزہ لیاجہاں پر ان کی موجودگی تک مریضوں کو ٹھنڈا ماحول دستیاب تھا۔تاہم چیف منسٹر کے جانے کے ساتھ ہی کولرہٹالئے گئے ۔ کولر کو رکشہ میں رکھ کر لے جاتے ہوئے کچھ تصوئیر مقامیفوٹو گرافر نے اپنے کیمر ے میں قید کئے۔

تحقیقات سے پتہ چلا کہ مذکورہ کولرس مقامی سپلائنگ کمپنی سے کرایہ پر حاصل کئے گئے تھے۔ مریض کے ایک رشتہ دار اجئے سنگھ نے کہاکہ ’’ کیونکہ ان کے آنے کی وجہہ سے کچھ وقت کے لئے ہمیں کولر کی ہوا کھانے کو ملی۔ کولر ہفتہ کے روز لائے گئے ‘‘۔اسپتال کے چیف میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹرکرونا کر دیوڈی نے کہاکہ ’’ ہمارے یہاں پر 70سے80کولرس اسپتال میں ہیں ۔ جو ایک روز قبل وارڈس میں رکھے گئے‘ صرف ایک یادکولرس کام نہیں کررہے ہیں اور اس کے انچارج نے چیف منسٹر کی آمد کے پیش نظر اس کوتبدیل کردیا ہے ۔

یہ بلکل غلط بات ہے کہ 20کولرس لائے گئے ہیں۔ میں نہیں جانتا کیامریضوں نے کہا ہے مگر حقیقت میں وہ صحیح نہیں ہے‘‘۔ پچھلے ماہ یوگی ادتیہ ناتھ نے پریم ساگر ۔ جو کے ایک بارڈر سکیورٹی فورسس کے جوان تھاجس کو جموں اور کشمیر میں ہلاک کرنے کے بعد ان کی نعش کا استحصال کیاگیا تھا‘کے گھر والوں سے ملاقات کے لئے پہنچے انتظامیہ نے وہاں پر ائیر کولر‘ کارپٹ‘ صوفہ‘ زعفرانی توال وہاں پر رکھا تھا۔گھروالوں نے بتایا کہ یوگی کے جانے کے ساتھ ہی تمام سامان بھی افسر لے کر چلے گئے۔