پکوان کے فن میں مہارت کیلئے نادر موقع

ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں آج کوکری کلاسیس ، عالمی شہرت یافتہ شف پونیت مہتا شرکت کریں گے

حیدرآباد ۔ /10 جولائی (سیاست نیوز) روزنامہ سیاست اور فریڈم ریفائینڈ فلاور آئیل کی جانب سے خواتین و لڑکیوں کو پکوان کی دنیا میں نت نئے طریقوں سے مہارت پیدا کرنے کے لئے ایک نادر موقع ہاتھ آیا ہے ۔ اس کو جانے نہیں دینا چاہئیے ۔ اس لئے کہ موجودہ دور میں خواتین و لڑکیوں کے لئے پکوان کے فن میں مہارت پیدا کرنا ناگزیر ہے ۔ ایسی ×صورت میں اپنی چھپی ہوئی صلاحیت میں مزید نکھار پیدا کرنے کے لئے سیاست اور فریڈم ریفائینڈ فلاور آئیل نے آج چہارشنبہ /11 جولائی کو 10 بجے دن تا 2 بجے دوپہر ایس اے ایمپیرئل گارڈن ٹولی چوکی میں کوکری کلاس منعقد ہوگی ۔ فوراً پہنچنے کی کوشش کریں جہاں خواتین و لڑکیوں کو پکوان کے میدان میں پکوان کی دنیا کا ایک مشہور و معروف نام شف پونیت مہتا خواتین اور لڑکیوں کے روبرو اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ جن کے نت نئے پکوان کی مہک سے آپ خود مسحور ہوجائیں گی ۔ اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے فریڈم ریفائینڈ فلاور آئیل کی جانب سے برسرموقع اسپاٹ لکی گفٹ (Spot Lucky Gift) بھی دیئے جائیں گے تاکہ خواتین و طالبات رواں پکوان شف کے کئے گئے سوالات کا صحیح جواب دینے اور کچھ اپنی طرف سے مظاہرہ کرنے پر انہیں یہ گفٹ دیئے جائیں گے ۔ اس سے قبل بتایا گیا کہ ماسٹر شف پونیت مہتا جو پکوان کی دنیا میں ہندوستان ہی نہیں بلکہ اقطاع عالم میں اپنا ایک مقام پیدا کیا ہے جن کے پکوان کی دھوم بیشتر ممالک ، دوبئی ، شارجہ ، سعودی عرب اور دوسرے ممالک میں بھی ہے ۔ اس لئے اس کو ملحوظ رکھتے ہوئے پکوان کے خواہشمند خواتین اور لڑکیاں صرف اپنا نام ، عمر ، قابلیت اور پتہ لکھ کر 8919493509 پر ایس ایم ایس یا واٹس اپ کے ذریعہ رجسٹریشن کروائیں ۔ خواتین و لڑکیاں جو اس کلاس سے استفادہ کرنا چاہتی ہیں انہیں اپنے ساتھ قلم اور نوٹ بک ضرور رکھنا ہوگا ۔ پکوان کلاس میں موجود ناظرین کی سہولت کے لئے ایل ای ڈی اسکرین نصب کئے جارہے ہیں تاکہ بآسانی طور پر شف کے بتائے ہوئے پکوان کے طریقوں کو دیکھ اور سیکھ بھی سکیں ۔ وقت مقرہ سے قبل ایس اے ایمپرئیل گارڈن (ٹولی چوکی) پہنچنے کی کوشش کریں اس لئے کہ ٹھیک 10 بجے دن کلاسس کا آغاز ہوجائے گا ۔