سیاست کوکری کلاسیس ، خصوصی ڈشس کا مظاہرہ ، ماہر پکوان ماسٹر شیف پونیت کا شرکاء کلاس سے خطاب
حیدرآباد ۔ 28 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : عالمی شہرت یافتہ ماہر پکوان ماسٹر شیف پونیت مہتا نے خواتین وطالبات پر زور دیا کہ پکوان کے دوران غلطی ہوجائے تو ہمت نہ ہاریں بلکہ جہد مسلسل کریں ۔ آپ کی یہ کوشش ایک وقت ثمر آور نتائج برآمد کرے گی ۔ پکوان کے میدان میں غلطیاں ہوتی ہیں اور انسان ان ہی غلطیوں سے فن کو سیکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں بڑے بڑے شف نے پکوان میں غلطیاں کیں لیکن ان کی غلطی کو ایک شکل دے کر اس ڈش کا نام رکھ دیا گیا اور وہ ڈش شہرت پا گئی ۔ اس لیے خواتین کبھی مایوس نہ ہوں ۔ ماسٹر شیف پونیت مہتا سیاست کے زیر اہتمام ’سیاست کوکری پکوان کلاسیس 2016 کے دوسرے روز سیاست کوکری پکوان کلاس ‘ سے کیا ۔ جو صنعا گارڈن روبرو سردار محل چارمینار میں منعقد ہوئی ۔ آج بھی خواتین اور طالبات کی بڑی تعداد وقت مقررہ پر فنکشن ہال میں جمع ہونا شروع ہوئی ۔ مسٹر پونیت مہتا نے ان خواتین کے دو بہ دو آج چھ ڈشس تیار کیے اور اس کا مشاہدہ بھی کروایا ۔ انہوں نے کہا کہ انسان کسی فرد کو کھانے کھلا کر بھی اپنے میں خوشی و شادمانی محسوس کرتا ہے اور اس کے پیش نظر یہ چیز ہوا کرتی ہے کہ اپنی مسرت کو بانٹا جائے اس لیے کہ ’ خوشی باٹنے سے بڑھتی ہے ‘ ۔
انہوں نے کہا کہ سیاست کی جانب سے خواتین و طالبات کا اس بڑی تعداد میں شریک ہونا قابل قدر ہے ۔ اس کے لیے تمام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے سیاست کے انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ شیف پونیت مہتا نے انفرادی طور پر خواتین سے دریافت کیا کہ وہ اپنے گھر میں ذائقہ دار کونسی ڈش بناتی ہیں اور کہا کہ اپنے اپنے گھروں میں ویجیٹرین ڈش بھی بنانا چاہئے ۔ یہ زود ہضم اور مقوی بھی ہوتی ہے ۔ انہوں نے اپنے تجربات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شارجہ حکومت کی دعوت پر مجھے سال 2014 میں شارجہ جانا پڑا ۔ جہاں ’ شارجہ ہیرٹیج ڈش فیسٹیول ‘ منعقد ہوا تھا دراصل یہ فیسٹیول شارجہ میں ورلڈ ہیرٹیج فیسٹیول کے موقع پر منایا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان سے میں واحد شیف تھا ۔ شارجہ میں ہندوستانی کھانوں کا مظاہرہ کیا ۔ اور جس کو ہند و پاک کی عوام نے ہی نہیں بلکہ بیرونی ممالک کے باشندوں نے پسند کیا ۔ 2015 میں وہ دوبارہ شارجہ انٹرنیشنل بک فیر میں گئے جہاں پر طلباء کے لیے کھیل کود اور پکوان مقابلہ منعقد ہوتے ہیں ۔ اس انٹرنیشنل بک فیر میں انہوں نے بچوں کے لیے مقوی غذاؤں کے طریقہ کار کو بتلایا اور وہ اتنے آسان ہیں کہ انہوں نے کہا کہ ان ڈشس کو بچے خود بنا سکتے ہیں ۔ 27 مئی کی پکوان کلاس میں شیف نے جو ڈشس بتائے ان ڈشس میں ایک لڑکی نے آج ایک ڈش کو اپنے گھر پر تیار کر کے یہاں پر شو کیا جس پر ماسٹر شیف پونیت مہتا اور ان کی ٹیم نے انہیں مبارکباد پیش کی ۔ اس پکوان کلاس میں فریڈم رائیس برآن آئیل نے خواتین سے اپیل کی تھی کہ فیس بک پر جاکر کامنٹ اور شیر کریں
اور ان کا قرعہ نکالا جائے گا جس پر کئی خواتین وطالبات نے شیر کیا جس پر آج پری خان ، آمنہ احمد ، صفورہ عمران ، ظہور الدین ، امتہ المریم کو ماسٹر شیف پونیت مہتا کے ہاتھوں آئیل کیان تحفہ میں دئیے گئے جس پر خواتین نے تالیاں بجائیں ۔ آج پونیت مہتا نے سب سے پہلی ڈش Italian desert بنائی ، دوسری ڈش To Rtilla-D-patala ( اٹلی ڈش ) ( آملیٹ ) کی ڈش ہے اور بڑی مزہ و خوشبودار تھی جس میں شیف نے بٹر ، پیاز ، آلو ، تیل ، انڈے ، نمک ، کالی مرچی حسب ذائقہ اور دھنیہ ڈالا اور کہا کہ اس میں جتنے انڈے زائد ہوں گے اتنا اس میں ذائقہ پیدا ہوگا ۔ تیسری ڈش ، پنجابی دال ، چوتھی ڈش Kasidiala اور پانچویں ڈش ’ سویا کوری ہینڈری چکن ( چینی ڈش ) اور چھٹویں ڈش ‘ پنچ رتن کباب ، ( انڈین ) بنائی گئی ۔ ان ڈشس کو جب خواتین نے دیکھا تو دم بخود ہوگئیں ۔ آج شیف پونیت مہتا Italian Desert ڈش کا مظاہرہ کیا ۔ دراصل یہ ایک میٹھا ہے جس کو کافی پسند کیا گیا ۔ آج بھی پکوان کے اس مظاہرے میں شیف پونیت مہتا کے ساتھ شیف گیتانجلی ، شیف شری مہتا اور دیگر نے ان کا ساتھ دیا ۔ جناب محمد ریاض احمد سب ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے خواتین اور طالبات اور شیف پونیت مہتا کی ٹیم کا خیر مقدم کیا اور بڑے احسن انداز سے کارروائی چلاتے ہوئے درمیان میں لطائف بھی سنائے ۔ آج دوسرے دن بھی محمد اسماعیل مارکیٹنگ منیجر سیاست ، سعید بن ناصر ، محمد ریاض احمد ، محمد بصیر ، زاہد حسین ، شیخ نظام الدین لئیق ، مظہر ، بشیر ، خدیجہ سلطانہ ، لطیف النساء ، فرزانہ ، سیدہ محمدی ، بشریٰ ، شبانہ ، سعیدہ سراج اور دیگر نے انتظامات میں حصہ لیا ۔ خواتین کی بڑی تعداد 10 بجے دن سے ہی آتے ہوئے دیکھی گئی ۔۔
سیاست کوکری پکوان کلاسیس کی جھلکیاں
٭ روزنامہ سیاست کے زیر اہتمام پکوان کلاسیس کے دوسرے روز پکوان کلاسیس کا آغاز 10-30 بجے ہوا ۔
٭ روزنامہ سیاست کے مقبول عام پروگرام میں سیاست کوکری کلاسیس کو ہر سال مقبولیت حاصل ہورہی ہے جس کا عملی مظاہرہ آج صنعا گارڈن میں خواتین کے ہجوم کو دیکھنے سے ملا ۔
٭ فنکشن ہال کے باہری حصہ میں شامیانے نصب کئے گئے ۔ دھوپ کی تیز تمازت کے باوجود خواتین آتے ہوئے نظر آئی ۔
٭ اتوار 29 مئی پکوان کلاسیس کا آخری دن ہوگا ۔
٭ آج بھی شیف پونیت مہتا نے ڈشس کی تیاری کے بعد خواتین کی صفوں میں پہنچ کر ان ڈشس کا مشاہدہ کروایا اور خواتین اس ڈش سے لطف اندوز ہوئیں ۔
٭ ماسٹر پونیت شیف نے بتایا کہ انہیں بیرونی ممالک شارجہ میں حکومت کی دعوت پر شارجہ ہیرٹیج ڈش فیسٹیول میں اپنی صلاحیتوں کو پیش کرنے کا موقع ملا ۔ وہاں پر انہوں نے ہندوستانی کھانوں کو متعارف کروایا جس کو کافی پسند کیا گیا ۔
٭ کلاس کے دوران اس بات کی طرف اشارہ دیا گیا کہ جس طرح وہ کھانوں میں محنت و لگن کا مظاہرہ کررہی ہیں اسی طرح اپنے بچوں کی دیکھ بھال اور تعلیم کے دلوانے میں بھی کریں ۔
٭ آج کے پکوان کے پروگرام میں ماسٹر شیف نے 6 ڈشس کی تیاری بتلائی