ڈھاکہ۔ منگل کے روز پولیس نے کہاکہ کم از کم سات روہنگی پناہ گزین بشمول ایک عمر رسیدہ عورت او رچھ بچے اس وقت ہلاک ہوگئے جب چوبیس گھنٹوں کے دوران دوکشتیاں بنگلہ دیش کے ساحل پر غرقاب ہوئے۔
ای ایف ای نیو ز کی خبر ہے کہ منگل کی صبح پیش ائے ایک واقعہ جس میں چالیس روہنگیوں کو لے جارہی کشتی ملک کے ساوتھ ایسٹرن حصہ کے جلائی پلانگ علاقے سمندری علاقے میں ڈوب گئی ہے۔
اس واقعہ میں تین بچے اور ایک عورت کی موت ہوگئی ۔ مقامی لوگوں نے کسی طرح 36لوگوں کی جان بچائی جس میں سے پانچ لوگ اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ جبکہ دوسرا واقعہ پیر کے رات کو پیش آیاتھا جس میں تین بچوں کی موت ہوئی۔پولیس نے کہاکہ ’’ بچوں کی موت ماں کی گود سے سمندر میں اس وقت گرنے سے ہوئی جب کشتی کے ذریعہ وہ ساحل پر پہنچ رہے تھے‘‘۔
روہنگی باغیوں کی جانب سے میانمار کے فوجی ٹھکانوں پر مبینہ حملوں کے بعدمیانمار فوج کی جانب سے راکھیں ریاست میں شروع گئی حملوں کے سبب 25اگست کے بعد سے اب تک چھ لاکھ سے زائد روہنگی پناہ گزین اپنی جان کی حفاظت کے لئے بنگلہ دیش پہنچے ہیں۔تب سے لیکر اب تک کشتیاں ڈوبنے کے بے شمار واقعات پیش ائے ہیں جس میں سے ایک اکٹوبر کے مہینے میں بھی پیش آیاتھا جس میں 34روہنگی بشمول 18بچے کی موت واقع ہوئی تھی۔
راکھین میں تشدد کے پیش نظر جان بچاکر بھاگنے والے تقریبا 200کے قریب روہنگی اگست 29کے بعد سے سمندر میں ڈوبنے کی وجہہ سے مرے ہیں اور دودرجن سے زائد کشتیاں بھی پانی میں غرقاب ہوئی ہیں۔