اتوار کی ابتدائی ساعتوں میں شمالی ہند کے اندر پیش ائے ریل حادثہ جس میں142افراد کی ہلاک ہوگئے۔
یہاں پر گذشتہ دودہوں میں پیش ائے ریل کے المناک حادثوں کی ایک فہرست پیش کی جارہی ہے۔
سال1995میں 20اگست شمالی ہندوستان کے اگر ہ کے قریب فیروز آباد میں دوٹرینوں کے درمیان تصادم میں 305ہلاک اور 344زخمی۔
سال2002فبروری 20‘ مصرکے ساوتھ قاہرہ میں ال آیات ٹاؤن کے قریب ریل میںآگ لگانے کی وجہہ سے 361افراد ہلاک ۔جون 24تنزانیہ میں ڈوڈوما کے قریب ٹرین حادثہ جس میں 288لوگوں کی ہلاکت۔
سال2004فبروری18ایران میں سلفر‘ پٹرول اور فرٹیلائزر سے لدی ریل میں دھماکے کے بعد 328افراد کی ہلاکت۔ڈسمبر 26کو بحر ہند میں ائی سونامی کے بعد پیش ائے ریل حادثہ کولمبو اور گلی کے درمیان چلائے جانے والی ٹرین کے1500مسافرین میں1300کی ہلاکت ۔Agence France-Presse