نئی دہلی ۔ 29 فبروری ۔ (سیاست ڈاٹ کام )پٹرول کی قیمت میں آج 3.02 روپئے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1.47 روپئے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ عالمی رجحان کے پیش نظر جاریہ ماہ کے دوران یہ دوسرا اضافہ ہے ۔ ا س سے پہلے یکم فبروری کو پٹرول کی قیمت میں معمولی 4 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی اور حکومت نے ایکسائیز ڈیوٹی میں اضافہ کردیا تھا۔