پٹرول کی قیمت میں 3.77اور ڈیزل کی قیمت میں 2.9کی کمی

نئی دہلی:پٹرول کی قیمت میں 3.7روپئے کی کمی جبکہ ڈیزل پر 2.9روپئے کی کمی ہوئی ہے ’ پچھلی دوتا ڈھائی ماہ میں قیمتوں میںیہ پہلے بار تبدیلی ائی ہے۔

ملک کی تیل کمپنی نے نصف شب سے ہی فوری عمل کے ساتھ مذکورہ قیمتوں کو لاگو کردیا۔دہلی میں پٹرول کی موجودہ قیمت71.14روپئے ہے اور ڈیزل 59.02روپئے فی لیٹر فروخت کیاجارہا ہے۔

اب پٹرو ل کی قیمت میں3.7روپئے اور ڈیزل کی قیمت پر 2.9روپئے کی کمی کی گئی ہے ’ انڈین ائیل کارپوریشن نے بتایا کہ ریاستی سطح پر پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد یہ کمی بہت بڑی ثابت ہوگی۔

پچھلی بار پٹرول او رڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ 16جنوری کو ہوا تھا اس وقت پٹرول پر 54پیسے اورڈیزل پر 1.20روپئے کااضافہ کیاگیاتھا۔

ائی او سی نے اپنے بیان میں کہاکہ ’’ بین الاقوامی سطح پر پٹرول پراڈکٹ کی قیمتوں میں کمی اور ڈالر کے مقابلہ روپئے کی قدر میں اضافہ کے اثر کا ریاست فائدہ صارفین کو ہوا ہے‘‘۔

انڈین ائیل کارپوریشن نے کہاکہ انٹرنیشنل ائیل مارکٹ کی قیمتوں میں تبدیلی اور ڈالر کے مقابلہ روپئے کی قدر میں تبدیلی پر ہماری نظر ہے اور مستقبل میں یہ تبدیلی قیمتوں پر بھی اثر انداز ہوگی