پٹرول کی قیمتوں میں پھر ایک مرتبہ اضافہ۔ ایل پی جی کی قیمت1.5اضافہ کی توقع ‘ اے ٹی ایف6%ہوگا

نئی دہلی۔اگست کے بعد سے تیسری مرتبہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے جٹ فیول یا پھر اویویشن ٹربیون فیول( اے ٹی ایف ) نے اتوار کے روز انٹرنیشنل قیمتوں کے پیش نظر چھ فیصد کے اضافہ کا اعلان کیا ہے۔

وہیں پر ایل پی جی سلینڈر کی قیمتوں میں بھی 1.5فیصد کا اضافہ ہوگا۔انڈین ائیل کارپوریشن اور اے ٹی ایف کے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے متعلق اعلامیہ کے مطابق دہلی میں پٹرول اب فی کیلو لیٹر53,045دہلی میں‘جبکہ بزنس لائن کی خبر کے مطابق فی کیلولیٹر3,025کا اضافہ ہوا ہے جو 50,020سابق میں تھا۔

پچھلی بار یکم ستمبر کو اے ٹی ایف نے قیمتوں میں چا رفیصد کا اضافہ کیاتھا جس میں سات فیصد فی سلینڈر ایل پی جی میں بھی اضافہ کیاگیاتھا۔

اب ایک رعایت والا 14.2کے جی کا ایل پی سلینڈرکی موجودہ قیمت دہلی میں 488.68ہوگی جو سابق میں487.18تھی ‘ائی او سی کا کہنا ہے کہ سلینڈر کی جون2016میں قیمت 419.18تھی ۔ یکم ستمبر سے سات فیصداضافے کیساتھ سلینڈرس فراہم کئے گئے۔

وزیر تیل دھرمیندر پردھا ن نے لوک سبھا میں بیان دیا کہ حکومت نے ریاستی سطح پر چلائی جارہی ائیل کمپنیوں سے پکوان گیس کی رعایت میں اضافہ کے لئے کہاہے