پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف کیرالا میں بند

ترواننتاپورم۔ 24 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) پٹرول اورڈیزل کی قیمت میں بڑے پیمانہ پر اضافہ کے خلاف ٹریڈ یونینوں نے کیرالا میں چہارشنبہ کو صبح تاشام بند منایا۔ اس بند سے عام زندگی متاثر رہی۔ اس کے سبب بسیں’ٹرانسپورٹ گاڑیاں‘ ٹیکسی کاریں اور اکثرآٹو رکشا بھی بند رہے ۔ ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے سبب کئی د کانات ادارے بشمول ورکشاپس متاثررہے۔30جنوری سے پٹرولیم اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف غیرمعینہ مدت کابند منانے کافیصلہ کیاگیاہے ۔