پٹرول پمپ کارڈ ادائیگیوں پر فیس موخر‘ کارڈ قبول نہ کرنے پٹرول پمپس کے فیصلہ کے بعد بینکوں کا اقدام ‘ اب کارڈ قبول کئے جائیں گے

بنگلور/نئی دہلی:بینکوں نے آج رات پٹرول پمپس پر کارڈ کے ذریعہ ادائیگیوں پر وصول کی جانے والی ایک فیصد لین دین فیس کے فیصلے کو موخر کردیا۔

پٹرول پمپس ڈیلر نے پیر سے کریڈیٹ اور ڈیبٹ کارڈس قبول کرنابند کرنے کا فیصلہ کیاتھا‘ جس کے فوری بعد بینکوں نے حرکت میں آتے ہوئے اپنے فیصلے کو واپس لے لیا۔

بینکرس کے اس فیصلے کے باعث پٹرولیم ڈیلرس نے بھی 30جنوری تک کارڈ قبول کرنے کے فیصلے کو ملتوی کردیا۔ڈیلرس نے بتایا کہ ‘ ایس بی ائی ‘ ایچ ڈی ایف سی ‘اور ایکسیس بینک کے علاوہ ائی سی ائی سی ائی بینک نے وضاحت کی کہ انہوں نے پیر سے اس طرح کی فیس چارج کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیااو رنہ ہی پٹرول پمپس کو ایسی کوئی ہدایت دی تھی۔

جس کے فوری بعد ال انڈیا ڈیلرس اسوسیشن نے بھی اپنا فیصلہ ملتوی کردیا۔پٹرول پمپس نے بینکوں کے نئے چارجس پر احتجاج بھی کیاتھا۔

پٹرول پمپس مالکین نے بینکوں کے فیس ادا ئیگی کے فیصلہ واپس لینے کے بعد کارڈس قبول کرنے کا اعلان کیا۔حکومت نے نقدی کے بغیرلین دین کے عمل کو فروغ دینے کے لئے فوری حرکت میں آتے ہوئے پٹرول ڈیلرس کو راضی کروایا ہے۔