پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 2.50روپئے کی کمی

نئی دہلی ۔ 4اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 2.50روپئے کی کمی کا اعلان کیا ہے ۔ اس نے ایک لیٹر پر 1.50روپئے کی اکسائز ڈیوٹی گھٹا دی ہے اور تیل کمپنیوں سے کہا کہ وہ مزید ایک روپیہ کو کم کریں ۔ گجرات اور مہاراشٹرا جیسی ریاستوں میں پانچ روپئے کی کمی آئے گی کیونکہ ان ریاستوں میں لوکل سیلس ٹیکس یا ویاٹ شرحوں میں کمی کا اعلان کیا گیاہے ۔ ان قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات سے ہی ہوگیا ہے ۔ بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کے چار سال میں صرف دوسری مرتبہ اکسائز ڈیوٹی میں کمی کی گئی ہے ۔
وزیر فینانس ارون جیٹلی نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے ریاستی حکومتوں سے کہا کہ وہ سیلس ٹیکس یا ویاٹ میں بھی اسطرح کی کمی کا فیصلہ کریں ۔