نئی دہلی ۔ 15 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول کی قیمت میں آج ایک روپیہ فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپئے فی لیٹر کمی کی گئی۔ جولائی کے بعد سے یہ مسلسل چوتھی مرتبہ کمی ہے۔ انڈین آئیل کارپوریشن نے بتایا کہ دہلی میں آج نصف شب سے پٹرول کی قیمت 60.09 روپئے فی لیٹر ہوگی جبکہ موجودہ قیمت 61.09 روپئے تھی۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت بھی 52.27 کے بجائے 50.27 روپئے فی لیٹر ہوگی