نئی دہلی ۔ 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں کیونکہ ان کی شرحوں یو پی اے کی قدر میں انحطاط اور بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی شرحوں میں اضافہ کی وجہ سے مزید اضافہ ہوگیا۔ پٹرول کی قیمت میں 28 پیسہ فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 22 پیسہ فی لیٹر کا اضافہ ہوگیا۔ اس طرح سرکاری زیرانتظام تیل کی فروخت کی کمپنیوں کی معلنہ قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔ دہلی میں پٹرول اب 81.28 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 73.30 روپئے فی لیٹر ہوجائے گا۔ اسی طرح ملک کے دیگر بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔