پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

نئی دہلی: پٹرول کی قیمت میں کل رات سے 0.42فی لیٹر کااضافہ ہوگیاہے۔جو مختلف ریاستوں کی قیمتوں کی مناسبت ہوگا

۔پٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد اب دہلی میں پٹرول 71.02روپئے فی لیٹر ملے گاجبکہ ڈیزل 58.85روپئے فی لیٹر دستیاب رہے گا۔

عہدیداروں نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ’’ بین الاقوامی سطح پر پٹرول اور ڈیزل پروڈاکٹس میں اضافے کے بعد یہ فیصلہ لیاگیاہے۔

بیان میں کہاگیا ہے کہ قیمتوں پر نظر ثانی کے بعد صارفین پر یہ بوجھ عائد کیاجارہا ہے ‘‘۔

بیان میں کہاگیا ہے کہ ’’ ڈالر کے مقابلے ہندوستانی کرنسی کی گرتی قدر اس کی وجہہ ہے ‘‘۔

گذشتہ چھ ہفتوں کے دوران یہ چھٹویں مرتبہ پٹرول او رڈیزل کی قیمت میں اضافہ عمل میںآیا ہے