پوپ کا آئندہ سال دورہ ہند و بنگلہ دیش

پوپ کے طیارے سے 3/ اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پوپ فرانسیس نے اعلان کیا کہ وہ تقریبا یقینی آئندہ سال ہندوستان اور بنگلہ دیش کا دورہ کرینگے ۔ انہوں نے اپنے قفقان کا سہ روزہ دورہ مکمل کرلیا اور روم واپس ہورہے تھے ۔ طیارہ میں جب ان سے آئندہ سال کے پروگرامس کے تعلق سے سوال کیا گیا تو انہوں نے توثیق کی کہ وہ آئندہ سال پرتگال میں ایک سالانہ مذہبی تقریب میں حصہ لیں گے ۔ اس مذہبی تقریب میں فرانسیس کے پیشرو پوپ بنیڈکٹ نے 2010 میں حصہ لیا تھا ۔ پوپ فرانسیس نے کہا کہ یہ تقریبا طئے ہے کہ وہ آئندہ سال بنگلہ دیش اور ہندوستان کا دورہ کرینگے ۔ تاہم انہوں نے اس دورہ کی تاریخ کی وضاحت نہیں کی ۔ پوپ فرانسیس اب تک 16 ممالک کا دورہ کرچکے ہیں۔