جی 20 کانفرنس میں صدر امریکہ ٹرمپ کی دلچسپ حرکتیں
بیونس انرس ۔ یکم ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ارجنٹائن کی میزبانی میں منعقدہ جی 20 چوٹی کانفرنس میں جہاں سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان اور صدر روس ولاڈیمر پوٹین کے گرمجوشانہ مصافحہ پر کانفرنس میں شریک تمام قائدین حیرت زدہ ہوگئے اور اس ہائی فائی مصافحہ کا ویڈیو بھی وائرل ہوا ہے ۔ وہیں صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کو محمد بن سلمان اور پوٹین کی اس ملاقات پر آنکھیں پھاڑ کر دیکھتے ہوئے دیکھا گیا ۔ ٹرمپ ، پوٹین ، محمد بن سلمان کو اس طرح دوستانہ طرز کی ملاقات دیکھ کر کچھ بجھے بجھے سے رہے اس کے بعد ان کی دلچسپ حرکتیں شروع ہوگئیں ۔ جی 20 کانفرنس کے شرکاء بھی ان کی حرکتوں پر تعجب کا اظہار کررہے تھے ۔ وہ سب کی توجہ کا مرکز بن گئے تھے ۔ بیونس آنرس میں ڈونالڈ ٹرمپ نے ارجنٹائن کے صدر کے ساتھ میڈیا ٹاک کے دوران ترجمے کے لیے لگایا گیا ۔ ایر پیس نکال دیا اور کہا کہ وہ اسپینش میں زیادہ اچھا سمجھ سکتے ہیں ۔ جب تصویر کا سیشن چل رہا تھا تو ٹرمپ نے ارجنٹائن کے صدر میکری سے ہاتھ ملا کر تیزی سے آگے بڑھ گئے جب کہ صدر ارجنٹائن انہیں روکنے کیلئے آواز بھی دیتے رہ گئے مگر وہ نہ رکے ۔۔