پونے کے زومیں ایک نوجوان شیر کے انکلوژر میں کود پڑا

پونے: راجیوگاندھی زوالوجیکل پارک میں ایک25سالہ نوجوان شیر کے انکلوژر میں کود گیا تاہم سکیورٹی گارڈس جانوروں کے تحفظ کرنے والوں نے اس بناء کسی تکلیف پہنچنے انکلوژر سے باہر نکال لیا۔

عہدیداروں نے بتایا کہ ایس بی وانکھڈے زو میں جہاں شیرموجود ہیں دیوار پر چڑھ کر اس طرف کودگیا۔ وہ شیر تک پہنچ گیا تھا ۔ یہاں تک اس نے شیر کو چھوا بھی۔

اگر اسے بچانے میں چند منٹ بھی تاخیر ہوتی توشائد اس کی جان چلی جاتی ۔ وہ سفید شیرو کے حدوں میں داخل ہونے کے بعدیہاں سے رائل بنگال ٹائیگرکے انکلوژر میں گھسنا چاہتا تھاتاہم اس کی کوشش فوری ناکام بنادی گئی۔زوعہدیداروں نے کہاکہ اس شخص کادہنی توازن ٹھیک نہیں لگتا۔