پونے میں عمارت گرنے سے 9 مزدور ہلاک،15زخمی

پونے،29جولائی (سیاست ڈاٹ کام)پونے کے بلے واڑی علاقے میں پمپری چنچواڑا کے نزدیک آج ایک زیر تعمیر عمارت کے منہدم ہونے سے نو مزدور ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مزدور پرپل پرائیڈ گروپ کی ایک زیر تعمیر عمارت کی 14ویں منزل پر کام کررہے تھے ۔آس پاس رہنے والے لوگوں نے بتایا کہ مزدوروں کو بچاؤ کے لئے کسی بھی قسم کی ضروری سہولیات فراہم نہیں کی گئی تھیں ۔افسروں نے بتایا کہ فائر بریگیڈ محکمے کے ملازمین ملبے سے لاشیں نکالنے کی کوشش کررہے ہیں ۔این ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ چکی ہے اور بچاؤ مہم میں شامل ہوگئی ہے ۔پولیس نے بتایا کہ عمارت کے منہدم ہونے کی وجہ کی تفتیش کی جارہی ہے ۔باور کیا جاتا ہے کہ فلک بوس عمارتوں کی تعمیر میں احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے سے اس طرح کے واقعات پیش آرہے ہیں۔