پولیس نے کیاسازش کاپردہ فاش۔شاہ آباد میں فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے کیلئے ہندوسینا نے رام بیانر پر گوبر پھینکا

گلبرگہ کی شاہ آباد پولیس نے منگل کے روز وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ سری رام سینا کی لوگوں نے شاہ آباد میں سری رام کے کٹ آوٹ پر گوبر پھینکا تھا۔

دکن ڈئجسٹ کی رپورٹ کے مطابق سات ملزمین میں سے سات میں سے جن چھ افراد کو اس کیس میں گرفتار کیاہے کا تعلق سری رام سینااور دیگر دائیں بازو تنظیموں سے جبکہ ایک ملزم فرار بتایاگیا ہے۔چھ گرفتار ملزمین میں سے پابچ کاتعلق اکثریتی فرقے سے ہے جن کی ابھیشک19سال‘ سرینواس21سال‘ ونود22سال’نیلیش24سال‘تیماننا25سال‘ بابا22سال کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

عاشورہ کے موقع پر علاقے میں کشیدگی پیدا کرنے کی غرض سے ایک شر پسند شیوا نے فیس بک پر مسلمانو ں کے خلاف ایک اشتعال انگیز پوسٹ کیا تھا جس کو بعدازاں مسلمانو ں کی شکایت پرگرفتار بھی کرلیاگیا تھا۔سر ی رام کے کٹ آوٹ پر گندگی پھینکے جانے کا واقعہ پیش آنے کے بعدوی ایچ پی‘ رام سینا نے مذکورہ گرفتاری کے خلا ف جذبات بھڑکانے کی غرض سے فرقہ وارانہ کھیل کھیلتے ہوئے ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچنے کامسلمانو ں کو ذمہ دار ٹھرایاتھا۔
https://www.youtube.com/watch?v=yVaWfSzBjBQ
گلبرگہ اس پی این ششی کمار نے اپنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ایک نوجوان کی جانب سے قابل اعتراض پوسٹ کے بعد مسلم کمیونٹی کی شکایت پر مذکورہ نوجوانون کو گرفتار کرلیا گیا ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ملزم نے فرقہ وارانہ کشیدگی کی غرض سے یہ پوسٹ کیاتھا جس کوصرف دوگھنٹوں میں ہم نے گرفتار کرلیاجس کی وجہہ سے کچھ بھی نہیں ہوا۔ایس پی نے کہاکہ اسی وجہہ سے 12اکٹوبر کو چھ سے اٹھ افراد جن کاالگ الگ تنظیموں سے تعلق ہے نے علاقے میں کشیدگی پھیلانے کا منصوبہ بنایاگیا۔انہو ں نے کہاکہ میرے کہنے کا مطلب رام سیناکو میں مورد الزام نہیں ٹہرا رہا ہوں بلکہ ان میں سے چند نے خود کا تعلق رام سینا سے بتایا ہے۔
انہوں نے شاہ آبا د علاقے کی عوام کا ساتھ دینے او ران سے تعاون برتنے پرعوام کاشکریہ ادا کرتے ہوئے علاقے میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کی کوشش کرنے والو ں کوکیفرکردار تک پہنچانے والی پولیس ٹیم کودل کی گہراہیوں سے مبارکباد بھی پیش کی