پوسٹ مارٹم کے بعد ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ کے جی سنگھ کو14-15چاقو گھونپا گیاہے

موہالی۔سینئر اور معمر صحافی کے جی سنگھ پر چاقو سے 14-15بار حملہ کیاگیا ‘ واضح رہے کہ کے جی سنگھ اور ان کی92سالہ ماں جن کا ہفتہ کے روز ان کے ہی گھر میں قتل کردیاگیا تھاکی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے اس بات کا خلاصہ ہوا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی خبر کے مطابق موہالی سیول اسپتال کے ڈاکٹرس نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا مشاہدہ کرنے کے بعد اس بات کا خلاصہ کیا ہے کہ سینئر صحافی پر تیز دھار ہتھیار سے 14-15مرتبہ وار کیاگیا ہے۔ ڈاکٹرس نے کہاکہ ہے ان کے اعضاء بری طرح زخمی ہوگئے تھے۔

متوفی سنگھ اور ان کی ماں کے اتوار کے روز ایک بجے آخری رسومات انجام دئے گئے۔سنگھ غیر شادی شدہ تھے اور انہوں نے سابق میں انڈین ایکسپریس ‘ ٹائمز آف انڈیا اور ٹربیون چندی گڑ نیوز ایڈیٹر کے خدمات انجام دئے تھے۔

مذکورہ قتل کا انکشاف اس وقت ہوا جب ہفتہ کے روز ایک بجے کے قریب سنگھ کی بہن اپنے بیٹے اجئے پال کے ساتھ گھر پہنچی تھی۔

عالم وجئے سنگھ ڈپٹی سپریڈنٹ آف پولیس(سٹی) موہالی نے کہاکہ سنگھ کی بہن نے گھر میں داخل ہوتے ہی دیکھے کہ مرکزی کے دروازے کے قریب خون ہے جو اس کمرے سے بہہ رہا تھا جہاں پر سینئر صحافی سنگھ اور ان کی ماں کی نعشیں پڑی تھی۔

بنگلور ومیں گوری لنکیش اور ترپیورہ میں شانتا نو بھومیک کے قتل کے بعد سنگھ تیسرے صحافی جن کا بے رحمی کے ساتھ قتل کردیاگیا ہے۔