پنیروسلوم مود کے آگے پھوٹ پھوٹ کررونے لگے‘ راجہ جی یال میں وزیراعظم کی آمد پرجذباتی مناظر

چینائی:ٹاملناڈو کے چیف منسٹر اوپنیروسلوم جو اپنی لیڈر کی مو ت سے غم میں جذبات سے بے قابو ہوگئے تھے آج وزیراعظم نریندر مودی کے آگے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے اور دومرتبہ ان سے بغلگیر ہوگئے ۔جب مودی جئے للیتا کے جسد خاکی پر پھول چڑھانے کے لئے تابوت کے قریب پہونچے تھے ۔

مودی کی آمد کے موقع پر راجہ جی ہال اور اس کے اطراف ساری فضاء غم واندوہ کے ساتھ شدید جذبات سے مغلوب تھی اور وزیراعظم انتہائی سخت سکیورٹی کے درمیا ن اس وسیع وعریض ہال میں داخل ہوئے جہاں انجہانی قائد کا جسد خاکی رکھاگیا تھا۔جئے للیتا کے جسد خاکی پرپھول مالا رکھنے کے بعدنریند ر مودی وہاں موجود پنیرسلوم کی طرف آگے بڑھنے لگے۔

اس موقع پر پنیروسلوم اپنے رنج وغم پر مزید قابو نہیں رکھ سکیاور مودی کے گلے لگ گئے اور وزیراعظم نے بھی ان کی پیٹ تھپکتے ہوئے پرسکون رہنے کی ترغیب دی۔

بعدازاں مودی واپسی کے لئے اپنی گاڑی کے قریب پنونچ گئے جہاں سیلوم نے اشکبار آنکھوں کے ساتھ مودی سے دوبارہ بغلگیرہوگئے۔وزیراعظم نریندرمودی نے انجہانی جئے للیتا کے پرانے سہیلی ششی کلا کو بھی دلاسہ دیا۔( ششی کلا اس موقع پر دھاڑے مار مار کررورہی تھی۔