پنچکولہ کا لڑکا‘ سریش مہتانی ائی ائی ٹی ۔ جے ای ای اڈوانس کا ٹاپر

پنچکولہ‘ ہریانہ: سریش مہتانی نے جوائنٹ انٹرنس امتحان( جے ای ای) اڈوانس سال2017میں ال انڈیا رینک( اے ائی آر) ایک حاصل کیا جس کے نتائج اتوار کے روز اعلان کئے گئے۔جے ای ای میں اس سال بھون ودیا اسکول کے طالب علم مہتانی نے 55رینک حاصل کیاہے۔

ملک کے سب سے بڑی انجینئرنگ کالج میں تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے اس نوجوانوں نے امتحانات کی تیاری شروع کی ایچ ٹی کی خبر کے مطابق اور اب وہ ائی ائی ٹی ۔ ممبئی میں داخلہ لینا چاہتا ہے۔انڈین انسٹیٹوٹ اف ٹکنالوجی کے اس باوقار انٹرنس امتحان میں پونے میں اکشت چوپان نے دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ دہلی کی اننیا اگروال تیسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

امتحانات کے منتظمین نے اس سال کے نتائج jeeadv.ac.inپرجاری کئے گئے۔ائی ئی ٹی مدراس سے سب سے زیادہ طالب علم1.74لاکھ نے جے ای ای کے( اڈوانس) لئے اپنا نام درج کروائی کرایاتھا۔جس میں سے 500بیرونی طالب علم تھے‘ کیونکہ ائی اڈی ٹی نے پہلی مرتبہ دوسرے چھ ممالک میں بھی ٹسٹ کروایا تھا۔ائی ائی ٹی بہت جلد ٹسٹ میں کامیاب ہونے والے تمام طلبہ کے اعداد وشمار بہت جلد جاری کریگا۔