مقامی مسلمانوں نے قادیانیت کو منھ توڑ جواب دیا ۔مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی کا بیان
لدھیانہ31جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) آج یہاں جگرئوں شہر کے قریب واقع گائوں غالب رن سنگھ وال میں مجلس احرار اسلام ہند کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شیر اسلام مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی شاہی امام پنجاب نے مسجد حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا سنگ بنیا رکھا اس کے ساتھ ہی اللہ اکبر کی صدائوں سے معطرہو گئی، اس موقعہ پر نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی ، ڈاکٹر محمد ادریس ، بلال خان ، محمد رفیع احرار ، مولانا ممتاز جتوال ، اور گائوں کے سرپنچ و تمام پنچایت ممبران خاص طور پر موجود تھے ، قابل ذکر ہیکہ گائوں غالب رنسنگھ میں 70سال بعد ایک بار پھر سے مسجد کی تعمیر شروع ہو رہی ہے جو کہ تقسیم ہند کے وقت شہید ہو گئی تھی ، اس گائوں میں اب تقریبا پندرہ گھر مسلما نوں کے ہیں جو کہ گزشتہ وقت میں قادیانیت کی فریبی چالوں میں آگئے تھے لیکن الحمد اللہ مجل احرار اسلام کی بروقت توجہ سے یہ لوگ ہو شیار ہو گئے تھے ، اس موقعہ پر منعقد تقریب کو خطاب کرتے ہوئے شیر اسلام مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی نے کہا کہ آج مسرت اور شکر کا دن ہے کہ اس گائوں میں مسجد کی کا بنیاد رکھا گیا جہاں شر پسند عناصر مرزا واڑہ بنانا چاہتے تھے ، مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی نے کہا کہ اس گائوں ک مسلمان مبارکباد کے مستحق ہیں ان لوگوں نے قادیانیت کو منھ توڑ جواب دیا اور عشق رسول پاک ﷺمیں ایک نئے باب کا اضافہ کر دیا
شیر اسلام نے کہا کہ مسجد خدا کا گھر ہے اور اسکے دروازے سبھی کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے ساتھ بے انتہاء محبت کرتا ہے جسکا اندازہ مخلوق نہیں لگا سکتی ، شیر اسلام نے کہا کہ اسلام پورے عالم کیلئے ایک ایسا نظام ہے جس میں تمام طبقوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں یہی وجہ ہے کہ سرمایہ دارانہ نظام ہمیشہ اسلام کو بدنام کرنے کیلئے مسلمانوں پر دہشت گردی کا الزام لگاتے ہیں ، شیر اسلام نے کہا کہ پنجاب میں گزشتہ دنوں جن شرپسندوں نے پھگواڑہ میں نمازیوں پر پتھرائو کیا اور لدھیانہ ہائی وے پر کشمیری مسلمان ٹرک ڈرائیوروں کے بد اخلاقی کی تو احرار نے حکومت پر زبردست دبائو بنایا جسکی وجہ سے پنجاب میں ان عناصر پر ایف آئی ار درج ہوئی اور یہ غنڈے گھبرا گئے کہ اب مسلمان کالا دوس نہ منائیں جبکہ یوم سیاہ کا اعلان اسی صورت تھا کہ اگر شرپسندی نہ روکی تو احتجاج کریں گے ، انہوں نے کہا کہ پنجاب امن کا گہوارہ ہے یہاں کہ ہندو سکھ مسلمان دلت متحد ہیں اسی لئے تو اس بار فرقہ پرستوں کا منھ کی کھانی پڑی، اس موقعہ پر شاہی امام مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی نے گائوں کے سرپنچ اور دیگر غیر مسلم افراد کو نشان اعزاز بھی دیا یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد کیلئے جگہ مہیا کروائی ۔