بھتنڈا: ضلع کے سب ڈویثرن تالوانڈا کے ایک گاؤں میں ہجوم نے 30سال کے منیشات سپلائی کرنے والے ایک مشتبہ شخص کو بے رحمی کے ساتھ پیٹا۔
پولیس نے بتایا کہ ونود کمار نامی شخص پر ایک روز قبل بھاگی وانڈار گاؤں میں ہجوم نے تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ تالوانڈا سابق کے اسٹیشن ہاوز افیسر انسپکٹرجگدیشن کمار نے بتایاکہ ’’ مذکورہ شخص پر ممنوعہ منشیات پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ چلا رہا تھا اور وہ 3-4دن قبل ہی جیل سے رہا ہوا تھا‘‘۔انہوں نے کہاکہ ونود جس کے ہاتھ اور پیر حملے میں بری طرح کا ٹ دئے گئے ہیں کو تالوانڈا سابو کے سیول اسپتال میں داخل کیاگیا تھا جہاں پر ابتدائی علاج کے بعد اس کو فرید کوٹ اسپتال منتقل کیاگیاجہاں پر وہ اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔
ایس ایچ او نے کہاکہ تالوانڈا پولیس اسٹیشن کے تحت قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیاگیا ہے ‘‘۔اس ضمن میں ونود پر ہوئے حملے کے دوران کے کچھ تصوئیر یں اور موبائیل ویڈیوکی بھی پولیس جانچ کررہی ہے۔کچھ گاؤں والوں نے رپورٹرس سے کہاکہ ونود کے ونود کی جانب سے گاؤں کے نوجوانوں کو منشیات سربراہ کرنے کی شکایت کے بعد بھی پولیس ایکشن نہیں لے رہی تھی۔
ایک روز قبل گاؤں والوں نے کہاکہ وہ ڈی ایس پی سے ملاقات کرتے ہوئے ونود کے خلاف ایکشن لینے سے گریز کا سبب پوچھیں گے۔ونود کے گھر والوں کا الزام ہے کہ جب وہ اپنی اسکوٹر چوری ہونے کی شکایت پولیس میں کرنے کے لئے جارہاتھااسی وقت گاؤں کو کچھ دوسرے نوجوانوں نے اس اغوا کرلیا اور اس پر کئی لوگوں نے حملہ کیا۔ ونود کے گھر والوں نے اس کو منشیات کا اسمگلر قراردینے سے صاف طور پر انکار کردیا۔