جالندھر: پنجا ب میں کہر کی وجہہ ہوئی کل مختلف سڑک حادثات میں چننی پوور لوم کے تین انجینئروں اور لولی پروفیشنل یونیورسٹی( ایل پی یو) کے تین طالب علموں کی موت اوردیگر زخمی ہوگئے۔پولیس سپریڈنٹ دیودت شرما اور سب انسپکٹرستپال سنگھ نے بتایا کہ رات کو تقریباً دوبجے جالندھر ۔
لدھیانہ روڈ پرواقع پیش آیاحادثے میں زراعی یونیورسٹی کے تین طالب علموں کی مواقع پر ہی موت واقعہ ہوگئی جبکہ ایک شدید طور پر زخمی بتایا جارہا ہے۔
تینو ں کی شناخت تلنگانہ کے ساکن اجئے دیوان اور کملاکر راؤ کی حیثیت سے ہوئی ہے جبکہ تیسرا طالب علم یوسف رتن کشور ہے جس کا تعلق ضلع آندھرا سے ہے جبکہ زخمی ساتھی کی شناخت آندھرا کے ساکن یوسف کی حیثیت سے ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تینوں طالب علم اپنے دوست کو ریلوے اسٹیشن چھوڑنے گئے تھے۔ واپسی کے دوران گھنے کہرے کے سبب ان کی گاڑی کسی نامعلوم گاڑی سے ٹکرانے کے بعد یہ حادثہ پیش آیا۔ نعشوں کو سول اسپتال پھگواڑ میں رکھا گیا ہے۔
ایک اور دیگر حادثے میں پنچاب کے چندی گڑ ۔ جالندھر روڈپر ٹورسٹ بس اور کار میں درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیاجس میں چننی پاورلوم پراجکٹ کے تین انجینئروں کی موت اور ایک انجینئر کے بشمول کارڈرائیورشدید طورپر زخمی بتائے جارہے ہیں۔
ال انڈیا فیڈریشن آف ڈپلوما انجینئر اسوسیشن کے رکن سنیچر جالندھرمیں منعقد ہونے والے ’’ڈیلگیشن ‘‘ اجلاس میں حصہ لینے کے لئے یہاں ائے ہوئے تھے۔