پنجاب میں حکمران لیڈروں کااحتساب ناگزیر۔ عاپ کے خلاف کانگریس او راکالی میں ساز باز۔ کجریوال کا الزام

چندی گڑہ۔ چیف منسٹر دیلی کجریوال نے آج پنجاب کے حکمران بادل خاندان پر جارحانہ تیوراختیارکرتے ہوئے ان پر ریاست پنجاب لوٹنے کا الزام عائد کیااور کہاکہ اگر عام آدمی پارٹی برسراقتدار آئے گی تو حکمرانوں کے غیر غلط کاموں کاحساب کتاب لیاجائے گا۔

انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیاکہ عاپ کو اقتدارسے دور رکھنے کے لئے کانگریس اوراکالیوں نے سازباز کرلی ہے۔

دریائی پانی کے مسلئے پر کجریوال نے میڈیا کانفرنس میں کہاکہ اگر عام آدمی پارٹی حکومت تشکیل دے گی تو پنجاب کے حقوق کی پرزور مدافعت کی جائے گی تاہم انہوں نے ستلج۔ یموناندی کے مسلئے کو سیاسی قراردیااور کہاکہ مسئلہ کاحل سیاسی سطح پر ہی تلاش کیا جائے ۔

پنجاب کو تباہ کردینے پر اکالیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عاپ کے قومی کنونیر نے کہاکہ پہلی بار انہیں ایسی جماعت سے سابقہ پڑا ہے کو کانٹے کی ٹکر دے رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ عام آدمی پارٹی کا یہ عزم ہے کہ انتخابات میں شکست دیکر بادلوں کوکچرہ دان میں پھینک دیا جائے ‘ تاکہ اپوزیشن رکن اسمبلی کی حیثیت سے بھی ایوان میں وہ داخل نہ ہوسکیں۔

چیف منسٹر نے کہاکہ بادلوں( پرکاش سنگھ بادل اور خاندان)کابینی وزراء بکرم سنگھ مجیٹیاکے خلاف انتخابات میں سرکردہ لیڈروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے جنہیں شکست دیتے ہوئے نہ صرف سیاسی گمنامی میں بھیج دیا جائے گابلکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ان کے ناپاک قدم اسمبلی کو چھوبھی نہ سکیں۔

 

انہوں نے کہاکہ عاپ نے دہلی کے رکن اسمبلی جرنیل سنگھ کو حلقہ اسمبلی لامبی سے چیف منسٹر پرکاش سنگھ بادل کے خلاف نامزد کیا ہے جبکہ سنگور سے رکن پارلیمنٹ بھگونت سنگھ مان اور جالندھر سے شرومنی اکالی دل کے سربراہ سکھبیر سنگھ بادل کے خلاف مقابلہ کریں گے اور ہمت سنگھ شیر گل مجیٹیا کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔