پنجاب میں ایک حاملہ ڈانسر کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا

بھٹنڈہ:ایک22سالہ ڈانسر کو پنجاب کے بھٹنڈہ میں ایک شرابی شخص نے اس وقت گولی مارکر ہلاک کردیا جب کہ اسٹیج پرڈانس کررہی تھے اور اس نے اسٹیج کے نیچے بیٹھے منچلوں کے گروپ کے سامنے آکر ڈانس کرنے سے انکار کردیا۔

یہ واقعہ پچھلی رات ایک مقامی کمیشن ایجنٹ کے بیٹے کی شادی کے موقع پرپیش آیا جس میں ہلاک ہونے والی ڈانسر کی شناخت کلویندر کور کی حیثیت سے کی گئی ہے جویہاں اپنے ٹروپ کے ساتھ ڈانس کررہی تھی۔

پولیس کے مطابق ہفتہ کی شب کلویندر کور جوکہ حاملہ تھی کو اسٹیج پر گانا پارٹی کے دوران رقص کے دوران پیٹ میں گولی مار کر ہلاک کردیاگیا۔ کلویندر کے شوہرہریچندر سنگھ نے تاہم یہ دعوی کیا کہ بلا نامی دولہہ کے دوست نے اس کی ڈانسر بیوی اس لئے گولی چلائی کیوں کہ وہ بدتمیزی کرنے سے روک رہی تھی۔

https://www.youtube.com/watch?v=LbbQYPJWxBU

اسٹیج کے روبرو منچلے نوجوانوں نے ان کے ساتھ متوفی رقاصہ کو آکر رقص کرنے کے لئے مجبورکررہے تھے اورانکار پررقاصہ پر گولی چلادی۔
ویڈیو میں صاف طور پردیکھائی دے رہا ہے کہ رقاص کو کافی قریب سے گولی مار گئی جس کے بعد وہ زمین پرڈھیر ہوگئی۔ بھٹنڈہ ڈی ایس پی ( ماؤر) دیویندر سنگھ نے آج کہاکہ ’’ وہ اسپتال لے جانے کے دوران فوت ہوگئی‘‘۔

پولیس کے مطابق چار لوگوں بشمول بلا پرقتل کا ایک مقدمہ درج کیاگیاجو فرار ہیں۔ مزید تین کی شناخت کے لئے تحقیقات کی جارہی ہے ۔