پلوامہ واقعہ میں جانچ کا گورنر نے دیا حکم‘ انکاونٹر کے مقام سے دورہنے کی عوام سے اپیل بھی کی ۔

پلوامہ ضلع میں پوسٹ اپریشن تصادم کے دوران سکیورٹی فورسس کی مبینہ فائرینگ میں ساتھ شہری کی ہلاکتوں کے بعد تین دہشت گرد بھی مارے گئے اور ایک جوان بھی جاں بحق ہوگیاتھا۔

جموں ۔ سرکاری ترجمان کے مطابق جموں کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے ہفتہ کے روز پلوامہ میں پیش ائے انکاونٹر کے دوران جب مبینہ طور پر سکیورٹی فورسس کی ہجوم پر کھلی فائرینگ میں ہلاک ہونے والے سات شہریوں کی موت کے متعلق ہفتہ کے روز تحقیقات کا حکم دیاہے۔

مذکورہ ترجمان نے کہاکہ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انکاونٹر کے مقام سے دور ہیں وہیں ڈویثرنل کمشنر کشمیر کوہفتہ کے واقعات کی تحقیق کے احکامات جاری کئے ہیں۔

پلوامہ ضلع میں پوسٹ اپریشن تصادم کے دوران سکیورٹی فورسس کی مبینہ فائرینگ میں ساتھ شہری کی ہلاکتوں کے بعد تین دہشت گرد بھی مارے گئے اور ایک جوان بھی جاں بحق ہوگیاتھا۔

واقعہ کے پیش نظر گورنر نے راج بھون میں سنٹرل پولیس فورسس کے اعلی حکام او رسینئر عہدیدارکے ہمراہ ایک اعلی سطحی اجلاس طلب کیا جہاں پر انہو ں نے سکیورٹی اور نظم ونسق کے مسائل کاجائزہ لیا۔

اپریشن کے دوران تصادم میں ہونے والے جانی نقصان پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے گورنر نے سکیورٹی فورسس کو ہدایت دی کہ مخالف دہشت گردی اپریشن کے دوران جانی نقصان کے پہلو کو کم کیاجائے ۔

اس کے علاوہ گورنر نے کشمیر میں سکیورٹی کی تازہ صورت حال کا بھی جائزہ لیا اور ریاست میں حالیہ دنوں انجام دئے گئے اپریشن کی تفصیلات بھی حاصل کی۔