جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے بعد اب پنگلان علاقہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے بیچ پیر کے روز صبح سے مسلح تصادم جاری ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پلوامہ حملے کے ماسٹر مائنڈ دہشت گرد عبدالرشید غازی کو ڈھیر کر دیا ہے۔ اس تصادم کے دوران ایک میجر سمیت فوج کے 4 جوان شہید ہو گئے ہیں۔ ۔
پلوامہ میں دیر رات سے چل رہے اس انکاونٹر کے بعد وزارت داخلہ حرکت میں آگی ہے اور اب وہاں اعلی سطحی میٹنگ شروع ہو گئی ہے۔
غازی رشید جیش کا ٹاپ کمانڈر ہے جو آئی ای ڈی ماہر بھی ہے۔ جیش محمد کا سربراہ مسعود اظہر اپنے بھتیجے کے ذریعہ وادی میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دیتا تھا۔ لیکن گزشتہ سال آپریشن آل آوٹ کے دوران سکیورٹی فورسز نے اسے مار گرایا تھا۔ جس کے بعد سے ہی مسعود اظہر نے کشمیر کی ذمہ داری عبدالرشید غازی کو دی تھی۔