پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر کے پلوامہ میں ہوئے انکاونٹر میں سات شہریوں کے مارے جانے کی مذمت کی ہے۔ عمران خان نے اس معاملہ کو اقوام متحدہ تک لے جانے کی دھمکی دی ہے۔ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ایک تصادم کی جگہ پر جمع ہوئی بھیڑ کے حملوں سے بچنے کے لئے ہفتہ کے روز سکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں سات شہری مارے گئے تھے۔ سکیورٹی فورسز کے انکاونٹر میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے اور فوج کا ایک جوان بھی شہید ہوا تھا۔
عمران خان نے واقعہ کی ٹوئٹر پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں ہندوستانی سیکورٹی فورسیز کے ذریعہ پلوامہ میں بے قصور کشمیری شہریوں کے قتل کی مذمت کرتا ہوں۔ اس تنازعہ کا حل تشدد یا قتل سے نہیں بلکہ بات چیت سے نکلے گا۔ انہوں نے کشمیر معاملہ کو اقوام متحدہ میں اٹھانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جموں وکشمیر پر اپنی رائے شماری کی عہدبستگی کو پورا کرے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھی اس حادثہ کی مذمت کی ہے اور کہا کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر مانا ہوا متنازعہ ہے جو اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کا زیرالتوا ایجنڈا ہے اور اس حقیقت سے ہندوستان کا الگ ہونا حیران کرنے والی بات تھی۔
بتا دیں کہ جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہفتہ کی صبح ہوئے تصادم میں سکیورٹی فورسز نے حزب المجاہدین کے کمانڈر ظھور ٹھوکر سمیت تین دہشت گردوں کو مار گرایا تھا۔
فوج کے اس انکاؤنٹر کے بعد علاقے کے نوجوانوں نے سکیورٹی فورسیز پر پتھراؤ شروع کر دیا۔ اس دوران سکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی دفاعی فائرنگ میں 7 افراد کی موت ہو گئی تھی۔
Strongly condemn killing of innocent Kashmiri civilians in Pulwama IOK by Indian security forces. Only dialogue & not violence & killings will resolve this conflict. We will raise issue of India's human rights violations in IOK & demand UNSC fulfil its J&K plebiscite commitment
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 16, 2018