نئی دہلی۔پلواماں حملے اور ہندپاک رشتوں میں کافی اثر ہوا ہے اور اس کے علاوہ مشہور دلی لاہور بس سروس جو دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن ( ڈی ٹی سی) کی جانب سے چلائی جاتی تھی پر بھی اس کا اثر پڑا ہے۔ حملے کے بعد پہلی بس لاہور سے بنا کسی مسافر کے دہلی تک پہنچی ہے۔
فی الحال بس سروس کم مسافرین کے ساتھ چلائی جارہی ہے کیونکہ کئی مسافرین نے اپنی بکنگ منسوخ کردی ہے۔
منگل کے روز ڈی ٹی سی کی بس جو لاہور سے نکلی تھی سنٹرل دہلی کے دہلی گیٹ کے قریب بس ٹرمنل پر پہنچی توسکیورٹی کے لئے پولیس کی بھاری جمعیت وہاں پر تعینات تھی ‘ مگر تین مسافر بس میں سے باہر نکلے۔مکمل طور پر حفاظت میں ائی بس میں سے صرف تین خاتون مسافر نیچے اترے ۔
مذکورہ بس پھر وہاں سے اندر پرستھا ڈپوروانہ ہوگئی تاکہ رات بھر توقف کرسکے۔مسافرین نہ صرف بارہ گھنٹے کے صرف کی وجہہ سے تھکے ہوئے لگ رہے تھے مگر ان کے چہرے پر گھبراہٹ بھی واضح نظر آرہی تھی۔ایک مسافر جس نے اپنی شناخت ظاہر نہیں کی نہ کہاکہ ’’ میں اپنی بہن سے ملاقات کے لئے پاکستان گئی تھی۔ میں دیکھا کے حالات کشیدہ ہیں لہذا واپسی کا فیصلہ کرلیا‘‘۔
انہوں نے کہاکہ ’’ کئی وقت میں نے بس کے ذریعہ سفر کیاہے ‘ مگر اس مرتبہ کاسفر کافی مشکل لگ رہاتھا کیونکہ بس میں صرف تین مسافر تھے‘‘۔
ماباقی دو مسافرین جو ہندوستانی ہی تھے بات کرنے سے انکارکردیا۔ڈی ٹی سی کے ایک سینئر افیسر نے کہاکہ ’’ بس کی گنجائش چالیس سیٹوں کی ہے جو عام طور پر بھری ہوئی رہتی ہے کہ یاپھر تیس مسافرین ہرٹرپ میں موجود رہتے ہیں۔
فبروری 14کے مسافرین کی تعداد میں بڑی پیمانے پر کمی ائی ہے‘‘۔انہوں نے مزیدکہاکہ ’’ دہشت گرد حملے کے بعد جب بس لاہور سے ائی تو اس میں صرف ایک مسافر تھادہلی سے لاہور جانے والے مسافرین کی تعداد میں بھی بھاری کمی ائی ہے‘‘
عہدیدار نے کہاکہ ’’ ہم اس بات کی جانکاری حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں آیابس سروس کو برقرار رکھیںیا نہیں۔ کیونکہ کئی لوگوں نے پچھلے کچھ دنوں میں بکنگ منسوخ کی ہے‘‘۔
مذکورہ ڈی ٹی سی کی بس سروس لاہور کے لئے ہر پیر‘ چہارشنبہ اور جمعہ کے روز ہوتی ہے جبکہ پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( پی ٹی ڈی سی) بس دہلی کے لئے منگل ‘ جمعرات ‘ہفتہ کو روانہ ہوتی جبکہ واپسی میں ہر منگل کے ‘ جمعرات اور ہفتہ کو ڈی ٹی سی کے خدمات رہتے ہیں‘ وہیں پی ٹی ڈی سی بسیں پیر ‘ چہارشنبہ او رجمعہ کے روز روانہ ہوتی ہیں۔
ٹکٹ بڑوں کے لئے 24سو روپئے اور بچوں کے لئے 1500روپئے مقرر کیاگیا ہے۔ ڈی ٹی سی عہدیدار نے کہاکہ ’’ منگل کے روز پی ٹی ڈی سی کی بس دہلی سے خالی روانہ ہوئی۔ اگر حالات اسی طرح کے رہے تو سرویس کو جاری رکھنے کے متعلق غور کیاجائے گا۔
کچھ مسافرین کے ساتھ دہلی سے لاہور سروسیس دینا واجبی نہیں ہوگا۔ کیونکہ اس طرح کی بس سروسیس پوری طرح بھری ہونے کے بعد بھی زیادہ فائدہ مند ثا بت نہیں ہوتی ہیں‘‘