پلاسٹک کھانے کے بعد گوشالہ میں 50گائیوں کی موت

جند( ہر)افیسروں کے مطابق یہاں کے ایک عارضی گوشالہ میں پچاس کے قریب دودھ دینے والے جانوروں کی مبینہ طور پر موت واقعہ ہوگئی ہے اور بتایا یہ بھی جارہاہے کہ پچھلے ہفتوں میں چارے کی کمی اور پلاسٹک کھانے کی وجہہ سے مذکورہ اموات پیش ائے ہیں۔

انمل ہسبنڈری ڈپٹی ڈائرکٹر ڈاکٹر رنبیر سنگھ ملک نے کہاکہ دوگائے ‘ سات بیل اور چار دودھ دینے والی گائیوں کی ایک روز قبل موت واقعہ ہوئی ہے۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ عارضی شیلٹر کھلا اور جانوروں سے بھرگیا ہے۔

مذکورہ جانور کے اندر پلاسٹک کھالینے سے پیٹ کے امراض پیدا ہوگئی ہیں۔ ملک نے کہاکہ مذکورہ جانور اگر ایک بار پلاسٹک کھالیں تو وہ دوبارہ کوئی دوسری چیز کھانے کے قابل نہیں رہتے۔