بی ایم سی کو جرمانے کی رقم
2.95 لاکھ روپئے وصول
ممبئی۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) بیرہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے گزشتہ تین دنوں کے دوران پلاسٹک پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں سے جرمانے کے طور پر 2.95 لاکھ روپئے وصول کئے ہیں۔ اس کارروائی پر تاجر برادری ناخوش ہے۔ یہ لوگ، حکومت کے فیصلے سے ناراض ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے پلاسٹک پر پابندی عائد کرکے مشکل میں ڈال دیا ہے۔ بی ایم سی نے شہر ممبئی میں 8,000 دکانات کا معائنہ کیا۔ پلاسٹک کی اشیاء کے استعمال پر ریاست گیر پابندی کے بعد سے بی ایم سی نے شہر میں مہم چھیڑ رکھی ہے۔ کیری بیاگس، تھرماکول کے بشمول کسی بھی پلاسٹک شئے کے استعمال کو 23 جون ہفتہ سے ممنوع قرار دیا ہے۔