پشاور : پشاور میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن مبینہ طور پر ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک ہوگئے ۔پولیس کے مطابق پتانک چوک ک قریب انقلاب تھانہ حدود میں پیش آیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سکھ رہنما چرنجیت سنگھ دکان سے اپنے گھر جارہے تھے کہ نا معلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی ۔پولیس نے مزید کہا کہ حملہ آور واقعہ کے فوری بعد فرار ہوگئے ۔پولیس نے ان کی لاش کو اسپتال منتقل کیا ۔
ا س واقعہ پر کیپٹیل سٹی پولیس افسر قاضی جمیل نے سینئر سپرینڈنٹ پولیس انوسٹی گیشن نثارخان کی سربراہی میں معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی ۔پولیس اعلی عہدیدار جاوید اقبال نے کہا کہ انقلاب تھانہ میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔
اور کہا کہ اس کیس میں ہر زاویہ سے تحقیقات کی جارہی ہے ۔ پوسٹ مارٹم کے بعد چرن جیت سنگھ کی آخری رسومات اداکی گئی ۔ا س موقع پر سکیوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔واضح رہے کہ چرن جیت سنگھ نیک انسان کے نام سے مشہور تھے او روہ رمضان المبارک میں افطار کا اہتمام کیا کرتے تھے ۔