پانجی۔گوا چیف منسٹر منوہرپریکر کی صحت کے متعلق گشت کررہی خبروں کے بیچ بی جے پی ہفتہ کے روز اس وقت اپنی حکومت کو بچانے کے لئے ایکشن میں آگئی جب کانگریس نے گورنر کو پھر ایک مرتبہ اپنے دعوے پر مشتمل تحریر روانہ کی ۔بی جے پی نے ایک نئے چیف منسٹر کی تلاش شروع کردی ۔
پارٹی اراکین اسمبلی کی شام میں ہوئی میٹنگ میںیہ کہاگیا کہ بی جے پی اراکین اسمبلی میں سے ہی کوئی ایک اگلا چیف منسٹر ہوگا۔
چیف منسٹری کی امیدواروں کو پرانے کرنے کے لئے بی جے پی کی مرکزی قیادت اتوار کے روز کسی ایک مبصر کو روانہ کرے گی۔ جو اتحادی پارٹیوں مہارشٹرا وادی گومان تک پارٹی او رگوا فارورڈ پارٹی سے بھی میٹنگ کریں گے ۔
گوا فارورڈ پارٹی کے تین ار اکین اسمبلی اور تین آزاد اراکین اسمبلی بھی پریکر کے گھر ان سے ’’ اظہار یگانگت کے لئے ‘‘ پہنچے۔
مذکورہ ایم ایل ایز نے ٹاؤن اینڈ کنٹری پلاننگ منسٹر وجئے سردیسائی کے قیادت میں پریکر کے گھر گئے تھے‘ انہو ں نے کہاکہ یہا ں تک کے چیف منسٹر کی صحت برابر نہیں ہونے کے باوجو دبھی چھ( حمایتی ) اراکین اسمبلی پریکر کی حکومت کے ساتھ ہے اور وہ چاہتے ہیں زیادہ وقت تک پریکر چیف منسٹر برقرار رہیں۔ سردیسائی نے کہاکہ کیونکہ یہاں پر ایک چیف منسٹر ہے ’’ کوئی نئی چیز تشکیل دینے کا سوال ہی نہیں ہوتا۔
مگر اس میں بی جے پی کچھ کرنا چاہتی ہے ‘ ہم ایک ساتھ ہیں‘‘۔قبل ازیں دن میں چالیس ممبرس کے ایوان میں بی جے پی کی تعداد کم ہونے کی توقع میں کانگریس نے گورنر مریدلا سنھا نے حکومت تشکیل دینے کے متعلق ایک او رمرتبہ اپنا دعوی پیش کیا۔سابق ماپوسا ایم ایل اے فرانسیس ڈیسوزا کی موت کے بعد ایوان میں بی جے پی کی تعداد تیر ہ ہوگئی ہے اور وہ علاقائی پارٹیوں کی مدد سے حکومت بنانے میں کامیاب رہی ہے