بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑہ نے اُردن میں شامی پناہ گزین بچوں سے ملاقات کی اور اُن کے ساتھ وقت گذارا ۔ وہ اس وقت اُردن اور عمان کے دورہ پر ہیں ۔ انھوں نے عربی زبان میں اپنا نام لکھنا بھی سیکھا ہے ۔ پرینکا چوپڑہ 2016ء سے یونیسیف کی سفیر ہیں اور انھوں نے شامی مہاجرین کے ساتھ اظہارِیگانگت کیاہے ، جہاں انھوں نے عربی سیکھی وہیں بچوں کو کچھ انگریزی بھی سکھائی ۔