پرینکا ویریر کا ایک اور وار ، فلم ’’ اورو ادار لو ‘‘ کا کسنگ منظر شائقین میں زبردست مقبول 

حیدرآباد : ملیالم اداکارہ پرینکا پرکاش ویریر جس نے پچھلے کچھ ماہ قبل ایک نغمہ کے ذریعہ سے راتوں رات مقبول ہوگئی تھیں ۔ اور ان دنوں ان کا اور سین فلم ’’ اورو ادار لو ‘‘ نے سوشل میڈیا پر زبردست مقبول ہورہا ہے ۔ اس فلم کی ہدایت عمر لولو نے دی ہے ۔ فلم کے منظر میں پرینکااداکار روشن عبد الرؤف کے ساتھ کسنگ کرتے ہوئے نظر آرہی ہے۔ یہ فلم ۶؍ فروری کو ریلیز ہوچکی ہے۔ بعض لوگ اس منظر کو ناپسند بھی کررہے ہیں ۔

ایک یوٹیوب صارف نے لکھا ہے کہ ’’ یہ کیا بد تمیزی ہے ، فلم کو ہٹ کروانے او رسستی شہرت حاصل کرنے کیلئے اس طرح کے حرکات کئے جارہے ہیں ‘‘ ۔ بعض صارفین اس منظر کو فلم سے حذف کرنے کی خواہش ظاہر کی ۔ اداکارہ پرینکا ویریر کی سوشل میڈیا پر زبردست مقبولیت ہے ۔

ان کے سوشل میڈیا پر ایک ملین فالوور ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پرینکا بالی ووڈ میں بھی قسمت آزمانے کا ارادہ رکھتی ہیں ۔