نئی دہلی: لوک سبھا رکن پارلیمنٹ اور بالی ووڈ ادکارہ پریش راؤل نے کہاکہ مصنف اور سماجی کارکن اروندتی رائے کے ٹوئٹ کا اتوار کے روز جواب دیتے ہوئے کہاکہ’’ فوجی گاڑی پر پتھر باز کی بجائے اروندتی رائے کو باندھنا چاہئے تھا‘‘۔
کچھ دن قبل اپریل میں مرکزی کشمیر کے بڈگام ضلع میں پتھر بازی سے بچنے کے لئے فوجی گاڑی پر پتھر باز کو باندھ کر گشت کررہی فوجی گاڑی کا ویڈیو جو وائیرل ہوا کے حوالے سے بالی ووڈ اور قومی ایوارڈ یافتہ اداکارنے یہ بات کہی ہے۔مدکورہ ویڈیو جموں او رکشمیر کے اپوزیشن لیڈر نے پوسٹ کرتے ہوئے تنازع پیدا کردیاتھا جس کے بعد ریاست کے ہر شعبہ سے اس ویڈیو کے خلاف آواز اٹھنے لگی ۔
https://twitter.com/SirPareshRawal/status/866345474722320388
سابق چیف منسٹر نے آرمی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کرنے کی بھی بات کہی تھی۔تنازع کے بعد واقعہ پر تحقیقات شروع ہوئی اور اس بات کا انکشاف ہوا کہ فوجی گاڑی پر باندھا ہوا نوجوان فاروق احمد ڈار ہے ایک کارپینٹر کاکام کرتا ہے اور وہ ایک نماز جنازہ میں شرکت کے بعد اپنے بہن کے گھر سے واپس لوٹ رہاتھا۔ راشٹرایہ رائفل57کی آرمی یونٹ اس کے لئے ذمہ دار ٹھرائی گئی۔
ڈگ وجئے سنگھ اے ائی سی سی جنرل سکریٹری نے اداکار سے سیاست داں بننے والے پریش سے ٹوئٹ کے ذریعہ پوچھا کیا کیوں نے پی ڈی پی اور بی جے پی کا اتحاد کرانے والے شخص کو فوجی گاڑی سے باندھا جائے۔
Why not the person who stitched PDP/BJP alliance ?
— digvijaya singh (@digvijaya_28) May 22, 2017