’پرگیہ نے مودی کا اصلی روپ دیکھا‘

سری نگر۔ سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز نے کہاکہ موجودہ مرکزی سرکار کے اپنے دعوی کے مطابق این ائی اے ملک کی سب سے بڑی تحقیقاتی ایجنسی ہے او راسی ایجنسی کے مطابق پرگیہ ٹھاکر کودہشت گردی قراردیاگیاتھا اور اس کو جیل بھی جانا پڑا تھا۔

اسوقت پرگیہ ٹھاکر نے مزید باتوں کے علاوہ تسلیم کیاتپا کہ اسی کی موٹر سائیکل مالیگاؤں میں بم دھماکے کے کئے استعمال کی گئی تھی۔

اب چونکہ آج کے ہندوستان میں آرایس ایس کو انتظامیہ کے سبھی شعبوں پر بالادستی حاصل ہے تو پرگیہ کو ضمانت پر چھوڑ دیاگیا ہے۔

آرایس ایس او ربی جے پی نے پرگیہ کو بھوپال سے امیدوار بنایا ہے اور اس کے حالیہ بیانات سے مودی جی کا اصل روپ منظرعا م پر آیا ہے۔

پرگیہ نے مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈ ے کو محب وطن قراردیا ہے اور اسی کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ پارٹی لائن وہی ہے جو وہ کہتی ہے۔

تاہم جنوبی ہندوستان تامل ناڈو میں فلم اداکارہ او رسیاستدان کملاہاسن کا وہ نعرہ گونج رہا ہے جس میں انہو ں نے کہاتھا کہ مہاتماگاندھی کا قاتل گوڈ سے ہندوستان کا سب سے پہلا دہشت گرد تھا