میں انہیں کبھی معاف نہیں کروں گا‘ مودی نے کہا ہے
نئی دہلی۔ بی جے پی صدر امیت شاہ نے جمعہ کے روزواضح کردیا کہ سادھو ی پرگیا سنگھ ٹھاکر کو امیدوار بنانے پر بی جے پی میں کوئی شرمندگی نہیں ہے باوجود اسکے کے انتخابات کے وسط میں پرگیا نے مہاتماگاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈ سے کو ”دیش بھگت“ قراردیاہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے پرگیا کو کبھی نہ معاف کرنے کا بیان دینے کے بعد شاہ نے ٹھاکر پر اپنا بھروسہ اور حمایت ظاہر کی ہے۔
رپورٹرس سے جب مودی سے پوچھا کہ آیابی جے پی بھوپال سے پرگیا کو ٹکٹ دینے کی وجہہ سے شرمند ہے کیو نکہ اس نے پارٹی کو ایک مہینے میں دو مرتبہ شرمندہ کیا ہے‘ مذکورہ پہلی مرتبہ 26/11ممبئی بم حملے میں شہید ہونے والے ممبئی اے ٹی ایس چیف ہینمنت کرکرے کی موت کو اپنی ”بدعا“ کا نتیجہ قراردیاتھا۔
مودی نے یہ سوال امیت شاہ کے آگے کردیا جنھوں نے جواب میں کہاکہ”دونوں معاملات الگ ہیں۔ہمیں کوئی شرمندگی نہیں ہے۔ کبھی نہیں ہے“۔
شاہ نے کہاکہ ”پرگیا ٹھاکر کی امیدواری ان پر درج بھگوا دہشت گردی کے فرضی کیس کے خلاف ہماری ستیہ گرہ ہے۔
اس کانگریس نے قومی سلامتی کے ساتھ نرمی کرتے ہوئے ووٹ بینک کی سیاست کے لئے ’بھگوا دہشت گردی“ کا پیش کی۔ہندو تہذیب کی توہین کے لئے راہول گاندھی کو معافی مانگنا چاہئے“۔
پوری معاملے پر سی پی ایم نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پولیٹ بیورو کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں یاد دلاتے ہوئے کہاکہ ”مودی نے پرگیا ٹھاکر کو ہندوستانی ثقافت کی علمبردار قراردیاتھا“