ممبئی۔ غلط فہمیوں کو دور کرتے ہوئے اداکار پرکاش راج جن کے متعلق کہاجارہا تھا کہ وہ ’اپنے پانچ قومی ایوارڈس واپس کردیں گے‘‘ نے آج کہاکہ وہ بے وقوف نہیں ہیں جو اپنے ایوارڈ واپس کردیں۔مذکورہ اداکار نے سینئر جرنلسٹ گوری لنکیش کے قتل پر خاموشی کے بابت وزیراعظم نریند رمودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔
گوری لنکیش کے قریبی ساتھ راج نے سوشیل میڈیا پر گوری لنکیش کے قتل کا جشن منانے والوں کو ٹوئٹر پر فالو کرنے کے لئے بھی وزیر اعظم نریند رمودی پر شدید تنقید کی تھی۔
پرکاش راج نے ڈیموکرٹیک یوتھ فیڈریشن آف انڈیا( ڈی وائی ایف ائی) کی 11ویں اجلاس میں پیر کے روز بنگلور سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ’’ اترپردیش میں ہمیں پتہ نہیں چلتا ہے کہ وہ چیف منسٹر ہے یا کسی مندر کے پجاری۔ ہا ں میں جانتا ہوں‘ میرے پاس پانچ نیشنل ایوارڈس ہیں۔
ہاں سمجھتا ہوں میںیہ انہیں دیں دوں‘‘۔اسی کی وجہہ سے مانا جارہا تھا کہ راج اپنے پانچ قومی ایوارڈ واپس کردیں گے۔
تاہم اداکارنے ایک ویڈیو کے ذریعہ وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ’’ میں اس طرح کا کوئی بے وقوف نہیں ہوں کہ قومی ایوارڈ واپس کردوں‘یہ کچھ اس طرح کا ہے جس پر مجھے ناز ہے‘‘۔
What's said…n what's not said. For all out there .. thank you pic.twitter.com/zIT7rnkFxb
— Prakash Raj (@prakashraaj) October 2, 2017
سینئر جرنلسٹ گوری لنکیش جس کے نشانہ پر ہروقت دائیں بازو تنظیموں کی تنظیمیں رہاکرتی تھی کو بنگلور میں ان کے گھر کے سامنے قتل کردیا گیاتھا