مشہور فلمی اداکار پرکاش راج کا یہ ویڈیوان دنوں تیزی کے ساتھ وائیرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے ملک کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ’’ آپ کیاسمجھتے ہیں ہمارے ملک کے لیڈر کیسے ہیں‘‘ ۔
پرکاش راج نے مزیدکہاکہ’’ جب کیرالا سیلاب آیاتو پہلے سو کروڑ پھر بعد میں پانچ سو کروڑ کی رقم دی گئی‘ مگر مجسمہ کی تعمیر کے لئے تین ہزار کروڑ روپئے کاخرچ کیاگیا‘‘۔
پرکاش راج نے کہاکہ ’’ اس ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے ‘ زراعی بحران ہے ایسے میں قیادت تمام مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے‘‘۔
انہو ں نے کہاکہ’’ ہمارے ٹیکس کی ادائی کی رقم ہمیں دینے کے لئے غرور او تکبر برتا جارہا ہے‘‘۔
پرکاش راج نے کہاکہ ’’ انہیں اپنے کاموں کی سزا ضرور ملے گی اور یہ عوام کی ذمہ داری ہے کیونکہ ان کے ٹیکس کے پیسوں کا بیجا استعمال کیاجارہا ہے‘‘۔پیش ہے ویڈیو ۔
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00